”سینیٹ الیکشن میں ندیم افضل چن کو اضافی ووٹ کیسے پڑے“

،وزیراعلیٰ شہباز شریف نے پارٹی خلاف ورزی کرنے والے باغی ارکان کا سراغ لگانے کی ہدایت کر دی،رپورٹ ایک ہفتے میں طلب

جمعہ 6 مارچ 2015 14:31

”سینیٹ الیکشن میں ندیم افضل چن کو اضافی ووٹ کیسے پڑے“

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پنجاب اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کی ووٹنگ کے دوران پارٹی خلاف ورزی کرنے والے باغی ارکان کا پتہ لگانے کا حکم دیدیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز شہباز شریف نے پارٹی کے اہم رہنما کو ہدایت کی کہ پنجاب اسمبلی سینیٹ الیکشن کے دوران کس نے پارٹی خلاف ورزی کی ہے اور پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کو کس نے ووٹ دیئے ہیں اور افضل چن کو اضافی ووٹ کیسے پڑے۔انہوں نے ہدایت کی کہ باغی ارکان کا سراغ لگانے کے لئے موبائل فون ڈیٹا سے مدد لی جائے اور ایک ہفتے رپورٹ پیش کی جائے گی

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں