محراب منبر کو معاشرتی مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار اداکرنے کیلئے میدان میں آنا ہوگا‘ طاہر محمود اشرفی
جمعہ 6 مارچ 2015 14:37
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان (رجسٹرڈ)کے صدر حافظ محمد طاہرمحمود اشرفی نے کہا ہے کہ محراب منبر کو معاشرتی مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار اداکرنے کیلئے میدان میں آنا ہوگا،اسلام نے جو حقوق عورتوں کو دئیے ہیں وہ کوئی اور نہ دے سکا ،بچیوں کو وراثت نہ دینا اور تعلیم سے محروم رکھنا اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد صدیق اکبر جوہر ٹاؤن میں ”اسلام میں خواتین کے حقوق “کے موضوع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی رسم و رواج کو اسلام کا نام دینا جہالت کے علاوہ کچھ نہیں ہے ۔آج لاکھوں بچیاں غیر اخلاقی رسم و رواج کی وجہ سے گھروں میں بیٹھی ہیں۔(جاری ہے)
جہیز کی لعنت ہمارے معاشرے میں تباہی لارہی ہے۔
جہیز کی لعنت کے خاتمے کیلئے عوامی سطح پر تحریک چلانے کی ضرورت ہے اور پاکستان علماء کونسل اس سلسلہ میں اپنا بھرپور کردار اداکرے گی۔حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ رسول اکرم ﷺنے امہات الموٴمنین اور صحابیات کو خود تعلیم حاصل کرنے کا حکم دیا ہے۔آج جولوگ بچیوں کو اسلام کا نام لیکر تعلیم سے روک رہے ہیں وہ اسلام کو بدنام کررہے ہیں۔حکومت بچیوں کو تعلیم سے محروم رکھنے والوں کیخلاف قانون سازی کرے۔انہوں نے کہا کہ 6مارچ سے13مارچ تک ملک بھر میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے سیمینارز ،کانفرنسیں اور اجتماعات منعقد کئے جائیں گے اور 13مارچ کو جامع مسجد معاذ بن جبل اسلام آباد میں خواتین کے حقوق پر کانفرنس منعقد کی جائے گی۔دریں اثناء پاکستان علماء کونسل کی ذیلی تنظیم وفاق المساجد پاکستان (رجسٹرڈ ) سے متصل 74ہزار تین سو سے زائد مساجد میں جہیز کی لعنت کیخلاف خطبات جمعہ میں قرار دادیں منظور کی گئیں اور عوام الناس سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنے بچوں اور بچیوں کی شادی میں غیر اسلامی رسم و رواج سے گریز کریں اور شادی کے امور کو آسان بنائیں۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
Bٹرین پٹڑی سے اتر گئی، 2مسافر زخمی
ف*کامیاب درخواست گزار کے حج پر نہ جانے پر اخراجات سے 2 لاکھ روپے کٹوتی کا فیصلہ
غ*لیسکو کا تمام سرکلز میں اربوں روپے کی اووربلنگ کے خلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ
_لاہور: نہر سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد
پولیس نے 13 سالہ ذہنی معذور بچی کو بازیاب کروا لیا
جسٹس(ر)ڈاکٹر منیر احمد مغل علمی و دینی اور عدالتی حلقوں میں مستند حیثیت کی حامل شخصیت تھے، مقررین
ایکسپو سنٹر لاہور میں ایگری کوالیشن2024ء نمائش کا انعقاد، زراعت کی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر تبادلہ ..
یکم مئی کو منعقد ہونے والی قومی فلسطین کانفرنس امت مسلمہ کی ترجمانی کرے گی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی خان گورچانی کی زیر صدارت اہم اجلاس،ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا وزیر تعمیرات و مواصلات کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال گجرات کا دورہ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری