(ن) لیگ نے عام انتخابات کی طرح سینٹ انتخابات کو بھی متنازعہ بنا دیا ہے‘ انجینئر یاسر گیلانی

جمعہ 6 مارچ 2015 14:37

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)نے عام انتخابات کی طرح سینٹ کے انتخابات کو بھی متنازعہ بنا دیا ہے ،الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد آرڈیننس جاری کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میاں مبشریعقوب، رضا شاہ، عمر درازجٹ، ابو بکر عظیم، میاں اقبال حمید، زمان خان وردگ ایڈووکیٹ، محمد ارشد، اعجاز باجوہ، عاصم رفیق، ملک عبدالرشید میاں طاہر رشید، میاں عدنان، اور میاں شہزاد انجم کے ہمراہ ملکی صورت حال پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا، انہوں نے مزیدکہا کہ حکمرانوں نے قانون کو اپنے گھر کی باندی سمجھ لیا ہے اور جو من مرضی آئے کرکے آئین و قانون کی دھجیاں بکھیر دی جارتی ہیں تحریک انصاف حکمرانوں کے اس رویے پر سخت مذمت کرتی ہے اور اگر انہوں نے اپنا طرزِ حکمرانی نہ بدلا تو شدید احتجاج کیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں