لاہور : پنجاب اسمبلی کا یوم خواتین پر خواتین کے لیے قانون سازی کا تحفہ

جمعہ 6 مارچ 2015 15:41

لاہور(اردو پوائنٹ تاززہ ترین اخبار. 6 مارچ 2015 ء) : پنجاب اسمبلی کی جانب سے خواتین کو یوم خواتین پر قانون سازی کا تحفہ دیا گیا جس کے مطابق کم سن عمر میں بچیوں کی شادی کرنے والے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اس حوالے سے بچی کے سر براہان اور نکاح خواں کے لیے سزا 1 ماہ سے بڑھا کر 6 ماہ قید کر دی گئی ہے جبکہ جرمانے کی رقم 1 ہزار سر بڑھا کر 50 ہزار کر دی گئی ہے، اس کے علاوہ باپ کا بچوں کی کفالت کے لیے پیسے نہ دینے سے متعلق بھی بل منظور کیا گیا ہے کہ اگر خاوند بچوں کی کفالت کے لیے پیسے نہیں دیا تو بچوں کی ماں یا نانی مصالحتی عدالت سے رجوع کر سکتی ہیں، دوسری شادی کے حوالے سے بھی بل پیش کیا گیا جس میں کہا گیا کہ کوئی بھی اپنی مرضی سے دوسری شادی نہیں کر سکتا اگر خاوند نے بیوی کی مرضی کے بغیر دوسری شادی کی تو اسے 5 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنا ہو گا اور ایک سال قید کاٹنی ہو گی، اس کے علاوہ بل میں خلع لینے سے متعلق بھی ترامیم کی گئیں جس میں کہا گیا کہ خلع لینے کی صورت میں عورت کو اپنے 50 فی صد جہیز اور حق مہر کی 75 فی صد قم سے دستبردار ہونا پڑے گا.

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں