کاشتکاروں کو لوٹنا بھی ”مالی دہشت گردی “ہے

دنیا بھر میں اسلامی بینکاری کو رواج دیا جا رہا ہے،کسان بورڈ پاکستان

جمعہ 6 مارچ 2015 16:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) کسان بورڈ پاکستان کے صدر صادق خاں خاکوانی نے اپنے دفتر میں کسان رہنماؤں سے خطاب کرتے کہا کہ دھان،کپاس ،گنے اور آلو کے کاشتکاروں کو انکی اجناس کی کم قیمتیں دینے والے مل مالکان" مالی دہشت گرد "ہیں۔اجناس کی کم قیمتیں ملنے کی وجہ سے زرعی معیشت تباہ ہو چکی ہے اوراگر حکومت نے کسانوں کو بلاسود قرضے فراہم کرکے زرعی معیشت کو سہارا نہ دیا تو ملک میں زراعت کی تباہی یقینی ہے۔

کسان بورڈ نے کسانوں کے مطالبات منوانے اور انہیں بلاسود قرضوں کی فراہمی کی ملک یر تحریک شروع کر رکھی ہے اور اس سلسلے میں جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے خود کسانوں کے پاس جاکر انکے مسائل سننے،انہیں حل کرانے اور کسانوں سمیت تمام قرضہ جات کو اسلامی طریقے کے مطابق سود سے پاک کرنے کی کسان بورڈ کی مہم میں بنفس نفیس حصہ لینے کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

امیر جماعت اسلامی اور سینیٹرسراج الحق آج 7 مارچ بروز ہفتہ کو لیہ میں ہزاروں کسانوں سے خطاب کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں سودی نظام فیل ہوچکا ہے اور کئی ممالک میں اسلامی بینکاری کو شروع کیا جاچکا ہے مگر افسوس کہ ہمارے ملک کی بنیاد اسلامی ہے مگر بینکوں میں سودی معیشت کو رواج دیکر اللہ سے جنگ کی جارہی ہے ۔دریں اثنا کسان بورڈ پاکستان کے تمام رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں سراج الحق کو سینیٹ کا رکن منتخب ہونے پر مبارک دیتے توقع ظاہر کی ہے کہ اب کسانوں کی آواز ایوانوں میں گونجے گی

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں