صوبائی وزیر جیل خانہ جات کاحکومتی رکن محمدارشد ملک ایڈووکیٹ کو ”جیل “ جانے کی دعوت دینے پر ایوان میں قہقہہ

جمعہ 6 مارچ 2015 17:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) صوبائی وزیر جیل خانہ جات کاحکومتی رکن محمدارشد ملک ایڈووکیٹ کو ”جیل “ جانے کی دعوت دینے پر ایوان میں قہقہہ ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران جب حکومتی رکن محمد ارشد ملک ایڈووکیٹ نے صوبائی وزیر جیل خانہ جات سے جیل کے متعلق سوال کیا تو اس پر صوبائی وزیر کا کہنا تھاکہ ”اگر آپ جیل جانا چاہتے ہیں تو میں اس کا بندوبست کر دیتا ہوں جس پر مسکراتے ہوئے محمد ارشد ایڈووکیٹ نے کہاکہ جب بھی جیل جائیں گے اکھٹے ہی جائیں گے “جس پر ایوان میں موجود تمام اراکین قہقہہ لگاتے رہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں