صدارتی ایوارڈ یافتہ فوک گلوکار استاد پٹھانے خان کی 15 ویں برسی پرسوں منائی جائیگی

ہفتہ 7 مارچ 2015 12:31

صدارتی ایوارڈ یافتہ فوک گلوکار استاد پٹھانے خان کی 15 ویں برسی پرسوں منائی جائیگی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) صدارتی ایوارڈ یافتہ فوک گلوکار استاد پٹھانے خان کی 15ویں پیر کومنائی جائے گی ۔اس سلسلے میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں استاد پٹھانے خان کی فنی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گی۔ سرائیکی وسیب کے رہائشی استاد پٹھانے خان کا اصل نام غلام محمد تھا اور وہ جنوبی پنجاب کے ایک پسماندہ علاقے کوٹ ادوو میں پیدا ہوئے۔

(جاری ہے)

استاد پٹھانے خان بنیادی طور پر سرائیکی زبان کے گلوکار تھے انہوں نے زیادہ تر کافیاں اور غزلیں گائیں جو کہ دنیا بھر میں مقبول ہوئیں۔ استاد پٹھانے کی گائیگی سرائیکی وسیب کیلئے ایک اثاثہ ہے۔استاد پٹھانے خان کو صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔استاد پٹھانے خان کی معروف غزل ” میڈا عشق وی توں میڈا یار وی توں “ آج بھی زبان زد عام ہے۔استاد پٹھانے خان 9مارچ 2000ء کو انتہائی کسمپرسی کے عالم میں انتقال کر گئے تھے اور انہیں کوٹ ادو میں سپرد خاک کیا گیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں