ایک فلم کی کامیابی ساری انڈسٹری کے لئے تقویت کا باعث بنتی ہے ‘ادکارہ سیمی خان

ہفتہ 7 مارچ 2015 14:33

ایک فلم کی کامیابی ساری انڈسٹری کے لئے تقویت کا باعث بنتی ہے ‘ادکارہ سیمی خان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) ادکارہ سیمی خان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ایک بھی فلم کی کامیابی ساری انڈسٹری کے لئے تقویت کا باعث بن سکتی ہے ‘ جب فلمیں بنیں گی تو ہی گلوکار بھی مصروف ہونگے اور اسکے ہزاروں ہنر مندوں کے گھروں کے چولہے جلیں گے۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے گلوکارہ نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے موجودہ دور میں فلموں کی کامیابی آئی سی یو میں پڑی انڈسٹری کے لئے آکسیجن کی حیثیت رکھتی ہے ۔ اور ایسا ہرگز نہیں کہ فلم کی کامیابی سے صرف اس سے وابستہ لوگوں کو فائدہ ہوتا ہے بلکہ یہ پوری انڈسٹری کے لئے سود مند ثابت ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں