سینیٹ انتخابات، الیکشن کمیشن کیخلاف لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر

ہفتہ 7 مارچ 2015 16:56

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں الیکشن کمیشن نے آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ میں اظہرصدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پانچ مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات میں الیکشن کمیشن نے اپنے اختیارات کا درست استعمال نہیں کیا، الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہا۔ درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن میں آئین کے آرٹیکل 62اور 63پر عمل درآمد نہیں کرایا گیا اس لئے عدالت الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں