سیاسی پارٹیاں خواتین ورکرز کو فرنٹ لائن پر لے کر آئیں،حکومت خواتین کے حوالے صرف کاغذی کاروائی نہ کریں قوانین پر عمل درآمد بھی کریں,تحریک انصاف کی مرکزی رہنما فوزیہ قصوری کی پر یس کلب میں تقر یب سے خطاب

ہفتہ 7 مارچ 2015 17:08

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) تحریک انصاف کی مرکزی رہنما فوزیہ قصوری نے کہا ہے کہ سیاسی پارٹیاں خواتین ورکرز کو فرنٹ لائن پر لے کر آئیں،حکومت خواتین کے حوالے صرف کاغذی کاروائی نہ کریں قوانین پر عمل درآمد بھی کریں،اسلام اور آئین پاکستان خواتین خواتین کے حقوق کی اجازت دیتا ہے مگر حکمرانوں نے عورتوں کے حقوق سلب کیے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ لاہور پریس کلب میں تحریک انصاف دیمن ونگ لاہور کے زیر اہتمام یوم خواتین پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کررہی تھی ،اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل رانا،سیمی بخاری،تنزیلہ عمران،ڈاکٹر زرقا تیمور،شمسہ علی،مسرت جمشید ،فاروق احمد خان سمیت دیگر نے سیمینار سے خطاب کیا ،فوزیہ قصوری کا مزید کہنا تھا کہ پوری دنیا میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے خواتین کی جدوجہد جاری ہے وہ وقت دور نہیں جب ہماری جدوجہد رنگ لائے گی،خواتین ونگ تحریک انصاف کا مضبوط ترین ونگ ہے ،ہمارامذہب اور آئین عورتوں کو ان کے مکمل حقوق ادا کرنے کا حکم دیتا ہے مگر آج تک جتنی بھی حکومتیں آئی انہوں نے عورتوں کے حقوق سلب ہی کیے ہیں ،انہوں نے کہا آئین پاکستان میں ایسی ترمیم کی جائے کہ ملک بھر میں چند ایسے حلقے خواتین کیلئے مخصوص کیے جائیں جہاں عام انتخابات میں صرف خواتین کا مقابلہ خواتین سے ہو،تمام سیاسی پارٹیوں کو خواتین ورکرز کو فرنٹ لائن پر لانے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ خواتین کے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں ہے،تحریک انصاف عورتوں کے حقوق ان کو دلا کر رہے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں