حکومت نے خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے مثالی قوانین منظور کئے ہیں‘ راشدہ یعقوب

معاشرہ میں پائیدار ترقی کے حصول کیلئے خواتین کو بااختیار بنانا بہت اہم ہے‘پارلیمانی سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ

اتوار 8 مارچ 2015 13:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء)پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ حکومت نے خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے مثالی قوانین منظور کئے ہیں ،معاشرہ میں پائیدار ترقی کے حصول کیلئے خواتین کو بااختیار بنانا بہت اہم ہے۔

(جاری ہے)

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج بھی خواتین کے حوالے سے فرسودہ رسومات موجود ہیں ان حالات میں ایک فکری انقلاب کی ضرورت ہے۔

ہمارے ہاں دیہات میں کام کرنیوالی عورت کا کہیں بھی شمار نہیں ۔خواتین ظلم و تشدد اور استحصال کا شکار ہیں۔قائداعظم خواتین کو زندگی کے ہر شعبے میں کام کرتے دیکھنے کے خواہشمند تھے۔انہوں نے کہاکہ کہ جو قومیں عورتوں کے بنیادی حقوق کا خیال رکھتی ہے وہ ترقی کی منازل طے کرتی ہے۔آج ضرورت اس امر کی ہے کہ خواتین سیاست میں بھی بھرپور حصہ لیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں