عمران 122کے ووٹوں کا ڈی این اے کرائیں یا سی ٹی اسکین، نادرا ‘سی آئی اے اور ایف آئی اے کو بھجوا کر بھی دیکھ لیں نتیجہ وہی رہیگا‘ ایاز صادق

انتخابات میں دھاندلی پہلے کی نہ اب کی ،ہمارا دامن کل بھی صاف تھا اور آج بھی صاف ہے‘ اسپیکر قومی اسمبلی کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 8 مارچ 2015 16:10

لاہور( (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) )اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ عمران خان این اے 122 کے ووٹوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کرائیں یا سی ٹی اسکین، بیلٹ پیپر نادرا کے ساتھ ساتھ سی آئی اے اور ایف آئی اے کو بھی بھجوا کر دیکھ لیں نتیجہ وہی رہے گا اورکامیابی ہمارے قدم ہی چومے گی۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی نہ کبھی پہلے کی نہ اب کی ہے ہمارا دامن کل بھی صاف تھا اور آج بھی صاف ہے۔

عمران خان کچھ بھی کر لیں وہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122کا ڈی این اے ٹیسٹ کروائیں یا سی ٹی اسکین، وہ بیلٹ پیپر زنادرا کے ساتھ ساتھ سی آئی اے اور ایف آئی اے کو بھی بھجوا کر دیکھ لیں کامیابی ہمارے قدم ہی چومے گی، این اے 122 کا نتیجہ وہی نکلے گا جو اب تک نکلا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں