صوبہ بھر کے 550 بنیادی مراکز صحت 24 گھنٹے چلانے کی منظوری، حکومت نے پہلے مرحلے میں 150 بنیادی مراکز صحت کو 24 گھنٹے چلانے کا تجربہ کیا تھا،ذرائع

اتوار 8 مارچ 2015 21:19

صوبہ بھر کے 550 بنیادی مراکز صحت 24 گھنٹے چلانے کی منظوری، حکومت نے پہلے مرحلے میں 150 بنیادی مراکز صحت کو 24 گھنٹے چلانے کا تجربہ کیا تھا،ذرائع

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 مارچ۔2015ء)وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے صوبہ بھر میں نئے 550 بنیادی مراکز صحت 24 گھنٹے چلانے کی منظوری دیدی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت صحت کے ایک سینئر آفیسر نے آن لائن کو بتایا کہ حکومت پنجاب نے فیز I کے تحت پنجاب بھر کے 36 اضلاع میں 150 بنیادی مراکز صحت کو 24 گھنٹے چلانے کا تجربہ کیا تھا تاہم کامیاب تجربے کے بعد اب وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے صوبہ بھر کے اضلاع اور تحصیلوں میں نئے فیز II کے تحت 550 بنیادی مراکز کو 24 گھنٹے چلانے کی منظوری دیدی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں