پنجاب میں ملک کی تاریخ کا منفرد پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ قائم کیا گیاہے ‘ عرفان دولتانہ

پیر 9 مارچ 2015 13:18

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں ملک کی تاریخ کا منفرد پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ قائم کیا گیاہے اور اس فنڈ کا حجم 12ارب روپے تک پہنچ چکاہے جس کی آمدن سے صوبے کے 65ہزار مستحق ہونہار او رذہین طلبا و طالبات کو وظائف دئیے جا رہے ہیں اور وہ ان وظائف کے ذریعے ملکی و غیر ملکی یونیورسٹیوں میں علمی پیاس بجھا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دانش سکول سسٹم حکومت پنجاب کا ایک اور انقلابی اقدام ہے جس کے ذریعے خاک آلود گلیوں کے بچوں اوربچیوں کو معیاری تعلیم کے مواقع مفت فراہم کئے جا رہے ہیں۔ معیاری تعلیم پر صرف امراء کے بچوں کاہی حق نہیں بلکہ کم وسیلہ طبقات کے بچوں کا بھی اتنا ہی حق جتنا اشرافیہ کے بچوں کا۔ پنجاب حکومت نے تعلیمی شعبے میں انقلابی اقدامات کے ذریعے صوبے کے غریب او رپسماندہ علاقوں کے بچوں اوربچیوں کو بھی معیاری تعلیم کے مواقع فراہم کئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میرٹ کی بنیاد پر اربوں روپے کی لاگت سے پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کے پروگرام جاری ہیں اور انہیں شفاف انداز میں لیپ ٹاپ بھی دئیے جارہے ہیں تاکہ وہ جدید علوم او ر حالات سے آگاہی حاصل کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں