میرانام شائقین کے دلوں پر لکھا ہے جسکو کوئی ختم نہیں کر سکتا ‘ اداکارہ سدرہ نور

پیر 9 مارچ 2015 14:18

میرانام شائقین کے دلوں پر لکھا ہے جسکو کوئی ختم نہیں کر سکتا ‘ اداکارہ سدرہ نور

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) نامور سٹیج اداکارہ سدرہ نور نے کہا ہے کہ میرانام شائقین کے دلوں پر لکھا ہے جسکو کوئی ختم نہیں کر سکتا ‘میں ڈنگ ٹپاؤ نہیں بلکہ شوبز میں محنت سے کام کرتی ہوں یہی میری کا میابی کی ضمانت ہے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سدرہ نور نے کہا کہ میں نے کبھی خود کو شوبز سے الگ کیا ہے اور نہ ہی آئندہ کر ونگی بلکہ میری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ میں سٹیج اور شوبز کے دیگر شعبوں میں ایساکام کر وں جو نہ صرف شائقین کی امنگوں کے مطابق ہو بلکہ اس سے مجھے بھی عزت اور شہرت ملے اور مجھے خوشی ہے کہ آج بھی میرے شائقین مجھے سٹیج پر دیکھنا چاہتے ہیں اور جب تک شائقین چاہیں گے میں اس وقت تک سٹیج پر کام کر تی رہوں گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں