لاہور : پاکستان تحریک انصااف کے چئیر مین عمران خان لاہور پہنچ گئے، این اے 122 کی نادرا سے تحقیقات کے لیے رقم بھی ٹربیونل میں جمع کروا دی۔

پیر 9 مارچ 2015 14:34

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015 ء) : پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان لاہور پہنچ گئے ہیں، جہاں انہوں نے این اے 122 میں ووٹوں کی نادرا سے تصدیق کروانے کے لئے پیسے بھی ٹربیونل میں جمع کروادئے، تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹربیونل نے عمران خان کی در خواست پر این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے ووٹوں کی تصدیق نادرا سے کروانے کا حکم دیا تھا جس کے بعد الیکشن ٹربیونل کا کہنا تھا کہ اس کے لیے تمام اخراجات عمران خان بر داشت کریں گے جس کے لیے 11 مارچ تک رقم جمع کروانے کی مہلت دی گئی تھی تاہم عمران خان نے الیکشن ٹربیونل کے حکم پر 18 لاکھ 35 ہزار روپے آج ٹربیونل کو جمع کروا دئے ہیں.

جس کے بعد این اے 122 کے ووٹوں کی تصدیق نادرا سے کروانے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا.

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں