لاہور : وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین سے ٹیلی فونک رابطہ

پیر 9 مارچ 2015 15:38

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015 ء) : وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ، جس کے بارے میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ٹیلی فون پر بات چیت میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے کوئی بھی بات نہیں ہوئی بلکہ جوڈیشل کمیشن کے قیام پر بات ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں میں جو ڈیشل کمیشن کے قیام کو لے کر مذاکرات پر اتفاق ہوا ہے اورحکومت اور پی ٹی آئی نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لیے لچک دکھائی ہے، جوڈیشل کمیشن کے قیام تک معاملہ آگے نہیں بڑھائیں گے. تاہم پی ٹی آئی اور حکومت میں جوڈیشل کمیشن کے قیام کو لے کر مذاکرات جاری رہیں گے.

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں