بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث بینک کے اے ٹی ایم مشین میں آگ لگ گئی

پیر 9 مارچ 2015 16:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث بینک کے اے ٹی ایم مشین میں آگ لگ گئی جس کے باعث بنک میں موجود قیمتی فرنیچر سمیت قیمتی ریکارڈ جل کر تباہ ہو گیا، امدادی ٹیموں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تفصیلات کے مطابق اتوار اور سوموار کی درمیانی شب ڈیفنس بی کے علاقے میں واقع نجی بنک کی اے ٹی ایم مشین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے تھوڑی دیر میں تمام عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی کے باعث بنک میں موجود قیمتی فرنیچر، کمپیوٹر اور ریکارڈ جل گیا، بنک منیجر شیخ عامر کے مطابق آتشزدگی سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ بعد میں لگایا جائے گا، بنک میں آگ لگنے کی اطلاع پر ڈیفنس میں بنک کے اکاؤنٹ ہولڈر فوری طور پر بنک پہنچ گئے، منیجر کے مطابق بنک کے لاکرز اور کرنسی محفوظ رہی ہے، آگ لگنے کی اصل وجوہات کا علم نہیں ہو سکا ، غالب امکان ہے کہ آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے، اطلاع ملنے پر پنجاب ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122کے آگ بجھانے والے عملے نے گئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں