چھوٹے تاجروں کو بجٹ2015-16میں ریلیف دیا جائے ‘ملک طاہر جاوید،

ایف بی آر عوام پر جو پہلے ہی ٹیکس دے رہے ہیں ان پر مزید ٹیکس لگارہا ہے‘ چیئرمین پیاف

پیر 9 مارچ 2015 20:47

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء ) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ(پیاف) کے چیئرمین ملک طاہر جاوید نے کہا ہے کہ حکومت ٹیکس کے نادہندگان بڑے مگرمچوں کو پکڑنے اور ٹیکس نیٹ میں لانے میں ناکام رہی ہے اور چھوٹے تاجروں اور صنعتکاروں کو ٹیک سلگا کر عام افراد کی زندگی اجیرن بنائی جارہی ہے سینئر وائس چیئرمین اور وائس چیئرمین کے ساتھ تاجروں کے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جون2014کے بعد فروری2015کو تیسرا منی بجٹ پیش کیا گیا اور دوسو پچاسی سے زائد صنعتی اشیاء پر ٹیکس لگایا گیا جس سے مہنگائی کی نئی لہر نے جنم لیا۔

پٹرولیم مصنوعات پر27فیصد تک سیلز ٹیکس لگایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں برسراقتدار آنے والی یکے بعد دیگرے مختلف حکومتیں ٹیکس چوروں پرہاتھ ڈالنے میں ناکام رہی ہے جبکہ سیلز ٹیکس کی صورت میں چھوٹے تاجروں اور کاروباری حضرات کے کاروبار تباہ کیئے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ملک طاہر جاوید نے کہا کہ ٹیکس وصولی کرنے کے محاذ پر ایف بی آر بری طرح ناکام رہی ہے نہ ہی سوئس اکاؤنٹس تک رسائی حاصل ہوئی ہے اور نہ ہی دبئی میں خریدی گئی جائیداد اس کی پہنچ میں ہے ۔

ایف بی آر پہلے سے مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے عوام پر جو پہلے ہی ٹیکس دے رہے ہیں ان پر مزید ٹیکس لگاتا رہا ہے۔ملک طاہر جاوید نے وزیراعظم نواز شریف سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے بجٹ2015-16میں چھوٹے تاجروں کو ریلیف دیا جائے اور ان پر ٹیکس نہ لگا جائے ایسا نظام اپنایا جائے جس سے دولت مندوں کو فائدہ نہ ہو اور غریب لوگوں پر بوجھ نہ ہو۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں