شہباز شریف کا الطاف حسین سے رابطہ، چیئرمین سینیٹ کیلئے تعاون کی درخواست

پیر 9 مارچ 2015 20:52

شہباز شریف کا الطاف حسین سے رابطہ، چیئرمین سینیٹ کیلئے تعاون کی درخواست

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9مارچ۔2015ء) مسلم لیگ نون اور ایم کیو ایم کے تعلقات پر پڑی برف پگھلنے لگی 17 سال کے طویل عرصے بعد دونوں جماعتوں کی اعلیٰ قیادت کے درمیان رابطہ ہوا۔ شہباز شریف نے الطاف حسین سے سینیٹ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے لئے مدد مانگ لی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ٹیلی فون رابطہ کیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوں کے درمیان سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب پر بات چیت ہوئی۔ شہباز شریف نے الطاف حسین سے سینیٹ کے دونوں عہدوں کے لئے ایم کیو ایم کے تعاون درخواست کی۔ ذرائع کہتے ہیں کہ دونوں رہنماوں کے درمیان انتہائی خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی ہے اور دونوں رہنماوں نے مستقبل میں بھی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ دونوں جماعتوں کی اعلیٰ قیادت درمیان 17 سال بعد رابطہ کیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں