ملک میں آئین کی بالادستی ، قانون کی حکمرانی اور فیڈریشن کو مضبوط دیکھناچاہتے ہیں ‘ سراج الحق ،
سندھ میں خراب حکمرانی کی وجہ سے عوام افسوسناک صورتحال سے دوچار ہیں ،عام آدمی غربت ، مہنگائی اور بدامنی کے ہاتھوں پریشان ہے ، جب تک ملک میں میرٹ اور عدل و انصاف کی حکمرانی نہیں ہوگی ، ملک ترقی نہیں کر سکتا ،پاکستان ایک خوشحال اور فلاحی ریاست نہیں بن سکتا ، پیر صاحب پگاڑا نے پاکستان کو اسلامی اور خوشحال ملک بنانے کے ہمارے ایجنڈے پر اتفاق کا اظہار کیاہے ‘ پیر پگاڑا صبغت اللہ راشدی کی منصورہ میں سراج الحق سے ملاقات
پیر 9 مارچ 2015 20:52
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء ) مسلم لیگ فنکشنل کے صدر اور حروں کے روحانی پیشوا پیر پگاڑا صبغت اللہ راشدی نے اپنی پارٹی کے مرکزی قائدین کے وفد کے ہمراہ منصورہ میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق سے ملاقات کی ۔ وفد میں پیر صدر الدین راشدی اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات محمد علی درانی سمیت فنکشنل لیگ کے مرکزی عہدیداران شریک تھے جبکہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے ہمراہ نائب امیر حافظ محمد ادریس ، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ، امیر جماعت اسلامی کے پی کے پروفیسر محمد ابراہیم ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، امیر العظیم اور محمد اصغر نے مہمانوں کا منصورہ آمد پر استقبال کیا ۔
ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کی ۔ میر جماعت اسلامی سراج الحق نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں پیر صاحب پگاڑاکاشکریہ ادا کرتاہوں کہ وہ جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ تشریف لائے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ جب میں امیر جماعت منتخب ہوا تو پیر صاحب کے ہاں بھی حاضری دی اور انہیں منصورہ کے دورہ کی دعوت دی ۔ انہوں نے کہاکہ بہت سارے سیاسی امور پر جماعت اسلامی اور فنکشنل لیگ کا نقطہ نظر ایک ہے ۔
ہم ملک میں آئین کی بالادستی ، قانون کی حکمرانی اور فیڈریشن کو مضبوط دیکھناچاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ سندھ میں خراب حکمرانی کی وجہ سے عوام افسوسناک صورتحال سے دوچار ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ عام آدمی غربت ، مہنگائی اور بدامنی کے ہاتھوں پریشان ہے ، جب تک ملک میں میرٹ اور عدل و انصاف کی حکمرانی نہیں ہوگی ، ملک ترقی نہیں کر سکتا ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت خواہ کسی پارٹی کی بھی ہو جب تک وہ ملک میں قانون کی حکمرانی قائم نہیں کرے گی ، پاکستان ایک خوشحال اور فلاحی ریاست نہیں بن سکتا ۔ انہوں نے کہاکہ پیر صاحب پگاڑا نے پاکستان کو اسلامی اور خوشحال ملک بنانے کے ہمارے ایجنڈے پر اتفاق کا اظہار کیاہے ۔ اس موقع پر پیر پگاڑا نے گفتگو کرتے ہوئے منصورہ میں اپنے شاندار استقبال پر امیر جماعت کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ میرے والد صاحب کے جماعت اسلامی سے بہت اچھے تعلقات اور رابطہ رہاہے، میں انہی تعلقات اور رابطے کو استوار رکھنے کے لیے منصورہ حاضر ہواہوں ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں تمام پارٹیاں اپنی اپنی حکومت کی بات کرتی ہیں کوئی سیاسی لیڈر فیڈریشن کے استحکام کی بات نہیں کر رہا۔ انھوں نے کہاکہ سیاستدانوں نے اپنی پارٹیوں میں بھی دھڑے بنارکھے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں فیڈریشن کی بات ہو اور ہمارے لیڈر اپنی ذات سے باہر نکل کر عوام کو درپیش مشکلات اور پریشانیوں کے حل کی فکر کریں ۔ انہو ں نے کہاکہ اگر ہم نے حالات کا سنجیدگی سے جائزہ نہ لیا تو ملک کو بہت بڑے طوفان کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ انہوں نے کہاکہ سندھ میں کوئی ادارہ بھی اپنے پاؤں پر کھڑا رہنے کے قابل نہیں رہا ۔ تمام ادارے ناکامی کی تصویر بنے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں مفاہمت کی سیاست کو فروغ دینے کے لیے پیپلز پارٹی اور ن لیگ باہمی اتفاق رائے سے سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخابات کریں ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
pجی ایس پی وزیراعلیٰ پنجاب بیس بال لیگ کے دن 2 کی جھلکیاں
dایل ڈی اے کا تجاوزات کیخلاف آپریشن، 3املاک مسمار
qملکی معیشت کی بحالی کیلئے اینٹی اسمگلنگ کریک ڈائون جاری
wبیساکھی تقریب کا انعقاد آج منہاج یونیورسٹی لاہور میں ہو گا
گ*لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022ء میں مجوزہ ترامیم کے جائزہ کے لیے کمیٹی تشکیل دی جائے گی
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
ڈی جی ایل ڈی اے کا جوہر ٹائون جی ون مارکیٹ کمرشل زون کا دورہ، مارکیٹ کی ری ماڈلنگ کا پلان طلب
کمشنر لاہور کی زیر صدارت پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی میچز کی سکیورٹی و انتظامات کے حوالے سے اجلاس
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
ا*فسادات کے لئے سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق انکشاف ، رپورٹ تیار
ج*پنجاب کے ہسپتالوں میں انجیوگرافی کی سہولیات آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ
ج*نومنتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کراچی سے منصورہ پہنچ گئے
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم