پی سی بی کا سابق فاسٹ باؤلر سرفراز نواز کو عہدے سے فار غ کرنیکا فیصلہ

منگل 10 مارچ 2015 13:25

پی سی بی کا سابق فاسٹ باؤلر سرفراز نواز کو عہدے سے فار غ کرنیکا فیصلہ
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10مارچ ۔2015ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق فاسٹ باؤلر سرفراز نواز کو عہدے سے فار غ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق فاسٹ باؤلر نے ایک نجی ٹی وی چینل پر بیٹھ کر بورڈ کے اعلی حکام کے اوپر میچ فکسنگ کے الزامات لگائے تھے جس کے بعد کرکٹ بورڈ نے انہیں انکے عہدے سے فارغ کر نے کا فیصلہ کیا ہے ، ذرائع کے مطابق سرفراز نواز پی سی بی نارتھ زوان کے باؤلنگ کنسلٹنٹ ہیں اور ان کا معاہدہ 13مارچ کو ختم ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں