گیس کی قیمتوں میں64فیصد اضافہ صنعتوں کیلئے نقصان دہ ہوگا، انڈسٹریز بحران کا شکار ہوجائیں گی‘ ظہیر بھٹہ
منگل 10 مارچ 2015 13:49
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ظہیر بھٹہ نے وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کی جانب سے یکم اپریل سے گیس کی قیمتوں میں 64 فیصد اضافہ کے فیصلہ کو صنعتوں کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پیشتر بھی آئی ایم ایف کے مطالبہ پر صنعتی مقاصد کیلئے گیس کی قیمتوں میں پہلے ہی وقتاً فوقتاً بے تحاشا اضافہ ہوچکا ہے جس سے انڈسٹریز کی پیداواری لاگت میں اضافہ سے ملک میں مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے ،گیس پاکستان کے اندر قدرتی ذرائع سے حاصل ہورہی ہے اس کی قیمتوں میں64فیصد اضافہ سے انڈسٹریز بحران کا شکار ہوجائیں گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے خالد افضل شیخ سینئر وائس چیئرمین ،نعمان حسین وائس چیئرمین کے ساتھ ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
ظہیر بھٹہ نے کہا کہ صنعتی مقاصد کیلئے گیس کی قیمتوں میں پہلے ہی 300فیصد تک اضافہ ہوچکا ہے اس اضافہ کے باوجود انڈسٹریز کیلئے سردیوں میں 4ماہ کیلئے گیس کی فراہمی بند کردی گئی ۔
گیس کی بندش اور قیمتوں میں اضافہ سے معاشی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی بجائے گیس کی چوری کو روکے تو حکومت کو گیس مہنگی کرنے کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہوگی۔انہوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کی طرف سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کردیں تاکہ صنعتکار سکون کا سانس لے سکے۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ اضافہ سے سوئی سدرن اور سوئی نادرن گیس کو67 ارب کی بھاری آمدنی نہیں بلکہ 67ارب روپے کا اضافی بوجھ عوام اور صنعتکاروں پر پڑے گا۔جوکسی بھی طرح قومی مفادمیں نہیں ہے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
pجی ایس پی وزیراعلیٰ پنجاب بیس بال لیگ کے دن 2 کی جھلکیاں
dایل ڈی اے کا تجاوزات کیخلاف آپریشن، 3املاک مسمار
qملکی معیشت کی بحالی کیلئے اینٹی اسمگلنگ کریک ڈائون جاری
wبیساکھی تقریب کا انعقاد آج منہاج یونیورسٹی لاہور میں ہو گا
گ*لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022ء میں مجوزہ ترامیم کے جائزہ کے لیے کمیٹی تشکیل دی جائے گی
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
ڈی جی ایل ڈی اے کا جوہر ٹائون جی ون مارکیٹ کمرشل زون کا دورہ، مارکیٹ کی ری ماڈلنگ کا پلان طلب
کمشنر لاہور کی زیر صدارت پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی میچز کی سکیورٹی و انتظامات کے حوالے سے اجلاس
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
ا*فسادات کے لئے سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق انکشاف ، رپورٹ تیار
ج*پنجاب کے ہسپتالوں میں انجیوگرافی کی سہولیات آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ
ج*نومنتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کراچی سے منصورہ پہنچ گئے
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم