گلگت بلتستان انتخابات کیلئے مضبوط شیعہ سنی الائنس بنائیں گے‘ہم چوروں لیٹروں کی بجائے عوام کی خدمت ‘ تر قی وخوشخالی کا جذبہ رکھنے والے نوجوانوں ٹکٹ دیں گے ‘حکمران دھاندلی کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں تو بہتر ورنہ عوام کی طاقت کا سامنا نہیں کر سکیں گے ‘خطے میں امن اور تر قی کیلئے پاکستان میں دہشت گردی کا خاتمہ ناگزیز ہو چکا ہے

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سر براہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کاسیمینار سے خطاب

منگل 10 مارچ 2015 15:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سر براہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ گلگت بلتستان انتخابات کیلئے ایک مضبوط شیعہ سنی الائنس بنائیں گے‘ہم چوروں لیٹروں کی بجائے عوام کی خدمت ‘ تر قی وخوشخالی کا جذبہ رکھنے والے نوجوانوں ٹکٹ دیں گے ‘حکمران دھاندلی کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں تو بہتر ورنہ عوام کی طاقت کا سامنا نہیں کر سکیں گے ‘خطے میں امن اور تر قی کیلئے پاکستان میں دہشت گردی کا خاتمہ ناگزیز ہو چکا ہے ‘استحکام پاکستان کیلئے تمام اداروں او ر سیاسی کے ساتھ مذہبی جماعتوں کو بھی اپنی ذمہ داری پوری کر نا ہو گا ۔

وہ دورہ کویت کے دوران ”استحکام پاکستان اور ہماری زمہ داریاں“کے موضوع پر منعقد سیمینار سے خطاب کر رہے تھے اس موقعہ پر وحدت مسلمین پاکستان کے امور خارجہ کے انچارج ڈاکٹر شفقت شیرازی‘ منہاج القرآن انٹرنیشنل ‘ شہیدعارف الحسینی فاونڈیشن کے اراکین ‘کویت میں پاکستانی کمیونٹی سے متعدد سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی بعدازں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی طرف سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سر براہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ عوامی تحریک اور مجلس وحدت مسلمین کے درمیان شاندار رفاقت ہے جسکا مقصد ملک میں ظلم ‘نا انصافی ‘کر پشن کا خاتمہ اور ملک میں ایسی انتخابی اصلا حات لانا ہے جن کے ذریعے ملک میں مکمل طور پر شفاف انتخابات کو یقینی بنایا جا سکے کیونکہ شفاف انتخابات کے بغیر اقتدار عوام کو منتقل کرنا ممکن نہیں ہو سکتا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ہونیوالے عام انتخابات ہمارے لیے انتہا ئی اہم ہیں اور ہم نے اس میں بھر پور حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے جسکے لیے ہم شیعہ سنی اتحاد بنا رہے ہیں جو یقینا تمام مخالفین کو شکست دیگا اور اس اتحاد میں ہم عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والوں کو ہی ٹکٹ دیں گے تا کہ وہ اسمبلی میں اپنے ذاتی فوائد کی بجائے صوبے اور عوام کی تر قی وخوشخالی کیلئے بات کر یں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں