لڑکی کے خاندان پر مسلط کی جانے والی فضول رسموں کیخلاف قانون سازی کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل میں قراردادیں پیش کر دی ہیں،حافظ محمد طاہر محمود اشرفی
منگل 10 مارچ 2015 17:42
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء)جہیز اور شادی بیاہ کی تقریبات میں لڑکی کے خاندان پر مسلط کی جانے والی فضول رسموں اور بچیوں کو اسلام کے نام پر تعلیم سے محروم کرنے کیخلاف قانون سازی کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل میں قراردادیں پیش کر دی ہیں۔ امید ہے آئندہ اجلاس میں اس بارے میں پیش رفت ہو گی۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے مختلف کالجز اور یونیورسٹیوں کی طالبات اور معلمات کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل نے خواتین کے حقوق ، بچیوں کی تعلیم اور شادی کے لیے جہیز اور فضول رسموں کے خلاف جدوجہد شروع کر رکھی ہے ، بچیوں کو تعلیم سے محروم کرنا اور شادی کے لیے فضول رسمیں ور جہیز طلب کرنا اسلامی تعلیمات کے خلاف عمل ہے جس پر معاشرے کے تمام طبقات کو آواز بلند کرنی چاہیے۔(جاری ہے)
حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ شریعت اسلامیہ نے خواتین کو مردوں سے زیادہ حقوق دیئے ہیں ۔
اسلام میں چار شادیوں کا معاملہ انصاف کے ساتھ مبنی ہے ۔ وہ لوگ جو ایک سے زیادہ شادیاں کر کے اپنی پہلی بیویوں اور بچوں کے حقوق کا خیال نہیں کرتے ایسے لوگوں کو سزا ملنی چاہیے ۔ پاکستان علماء کونسل گذشتہ ایک سال سے بیٹی رحمت ہے زحمت نہیں کے عنوان سے ایک ملک گیر مہم چلا رہی ہے اور پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام بہت جلد معلمات اور طالبات کے لیے تربیتی نشستوں کا پروگرام تشکیل دیا جا رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کم عمر کی بچیوں کی شادی کا معاملہ مذہبی سے زیادہ جاگیر دار اور وڈیرہ ازم کے ساتھ متصل ہے۔ اسلام نے بچی کی شادی اس وقت کرنے کا حکم دیا ہے جب وہ بالغ ہو اور عقل و شعور رکھتی ہو۔ اس کو یہ ادراک ہو کہ اس نے ایک خاندان کو چھوڑ کر دوسرے خاندان میں جانا ہے اور اسے دونوں خاندانوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانا ہے ۔ اگر کوئی بچی بالغ ہو اور عقل و شعور نہ رکھتی ہو تو اس کے والدین کو چاہیے کہ اسے مکمل عقل و شعور اور تعلیم سے بہرہ مند ہونے تک اس کی شادی نہ کریں۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
محمدنواز شریف کے سمدھی ڈاکٹر مرزا آصف بیگ انتقال کر گئے،مرحوم سپرد خاک
سکھ یاتری کرتار پور،گورو دوارہ روہڑی صاحب اور ایمن آباد میں حاضری کے بعد جمعہ کو لاہور پہنچ گئے
رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت ملتوی
پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس
قرآن پاک بے حرمتی کیس ،پانچ ملزمان کی ضمانت منظور
برائلر گوشت کی قیمت میں2روپے کمی
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
وفاقی حکومت چینی کی برآمد کی کسی صورت اجازت نہ دے ‘ مرکزی کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن
ٹیکس بارز،آئی سی اے ،چیمبرز کی مشاورت کے بغیر جاری ہوئے ہیں ایس آر اوز واپس لئے جائیں‘ مقررین
ْروٹی کی نئی قیمت کے اطلاق کیلئے پنجاب حکومت متحرک، زائد نرخوں پر فروخت کرنے والے 817افراد گرفتار
پائیدار ترقی کیلئے ہر شعبے میں اصلاحات کا عمل شروع کیا جارہا ہے ‘ چوہدری شافع حسین
عدالت کا ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر افسران تبدیل کرنے کا حکم
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مصدق ملک سے یو ای اے کے سفیر کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
ْترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کی وزیر دفاع سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائیگی ، اعظم نذیر تارڑ
-
وزیراعظم کی لانڈھی میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت
-
پاکستان قازقستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق
-
راولپنڈی ، خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
-
عدالت میں اضافی دیواریں کھڑی کر دیں، اوپن کوٹ والا ماحول نہیں لگ رہا،عمران خان کا جج سے مکالمہ
-
محمدنواز شریف کے سمدھی ڈاکٹر مرزا آصف بیگ انتقال کر گئے،مرحوم سپرد خاک
-
وزیر دفاع و دفاعی پیداوار سے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل کی ملاقات
-
احتساب عدالت نے عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کا اینڈسکوپی ٹیسٹ 2روزمیں کرانے کا حکم
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد