عوام بلدیاتی انتخابات میں تحر یک انصاف کا صفایا کر دینگے‘ کنول نعمان

منگل 10 مارچ 2015 17:43

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی وسیکرٹر ی اطلا عات ویمن کاکس کنول نعمان نے کہاہے کہ عوام بلدیاتی انتخابات میں تحر یک انصاف کا صفایا کر دینگے اور (ن) لیگ پورے پنجاب میں کلین سویپ کر یگی ‘عمران خان ”آزادی بس “چلانے کی دھمکیاں دینا بند کر دیں کیونکہ (ن) لیگ کسی سے خوفزدہ ہونیوالی نہیں ‘(ن) لیگ کی حکو مت ہر صورت اپنی آئینی مد ت پوری کر یگی ۔

(جاری ہے)

(ن) لیگ کی خواتین کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کنول نعمان نے کہا کہ20ستمبر کو بلدیاتی انتخابات میں (ن) لیگ ہی عوام اور کارکنوں کی حمایت سے مکمل کلین سویپ کر یگی اور یونین کونسل کی سطح تک مزید تر قی وخوشخالی لائی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان عام انتخابات میں شکست کی وجہ سے سیاسی دیوالیہ پن کا شکا ر ہو چکے ہیں اور احتجاج کی سیاست کر کے خود کو سیاسی میدان میں زندہ رکھنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نوازشر یف اور وزیر اعلی شہبا زشر یف ملک کو مسائل سے نجات دلانے کیلئے جس طرح دن رات اقدامات کر رہے ہیں اسکی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی اور عوام بھی (ن) لیگ کی پا لیسوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں ہم بھی عوام کو مایوس نہیں کر ینگے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں