پنجاب بھر میں664ٹریفک حادثات میں10افراد جاں بحق،519زخمی

منگل 10 مارچ 2015 17:44

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 664ٹریفک حادثات میں10افراد جاں بحق جبکہ 519 زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ258افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو 1122کے پراونشل مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں281ڈرائیورز ،32کم عمرڈرائیور،383مسافراور123پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ136ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت136ایمرجنسی متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد46حادثات میں91متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ ملتان میں44حادثات میں50متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل787متاثر ہونے والوں میں سے634مرد اور153خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں105افر اد کی اوسط عمر18سال سے کم اور482فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور200زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر524موٹر سائیکلز88آٹو رکشے81موٹر کاریں50مسافربس37ٹرک، اور85دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں