Zameen.comپر اشتہارات کی تعداد دس لاکھ سے تجاوز کر گئی،عوامی پذیرائی اور حوصلہ افزائی کے مشکور ہیں: ذیشان علی‘سی ای او
منگل 10 مارچ 2015 18:52
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ پورٹل Zameen.comنے کامیابی سے دس لاکھ اشتہارات کا سنگ میل عبور کر لیا ہے ۔ یہ پاکستان کی پہلی ویب سائٹ جس نے اس سنگ میل کو عبور کیا ہے ۔Zameen.comکے وسیع ڈیٹا بیس اور اشتہارات نے اس ویب سائٹ کو پاکستان کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کا ایسا قائد بنا دیا ہے جس سے مقابلے میں اسی شعبہ سے وابستہ دیگر ویب سائٹس کافی پیچھے ہیں۔
اس موقع پر Zameen.comکے شریک بانی اور سی ای او ذیشان علی خان نے کہا کہ ایک ملین آن لائن اشتہارات ہونے کے باعث یہ بات اب ثابت ہو چکی ہے کہ Zameen.comپاکستان کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں سب سے مقبول اوررئیل اسٹیٹ ماہرین‘ پیشہ ور اور اس شعبے سے منسلک دیگر افراد کی اولین پسند ہے ۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ Zameen.comکواپنے قیام سے اب تک ملنے والی حوصلہ افزائی اس بات کی عکاسی بھی ہے کہ ملک میں لوگوں کی ترجیحات اور رحجانات میں تبدیلی آ رہی ہے ۔
وہ اب ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہونے کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ کا بخوبی استعمال کر رہے ہیں اور انٹرنیٹ کو استعمال کرتے ہوئے وہ رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع اور دیگر معاملا ت پر ریسرچ کرتے ہیں۔Zameen.comنے 2006میں اپنے قیام کے فوراً بعد ہی مارکیٹ کے بدلتے ہوئے رحجانات کی رہنمائی اور قیادت کی ہے اور چند ہی سالوں میں خود کو مارکیٹ کا قائد بھی ثابت کر دیا ہے ۔ اس کے استعمال میں آسان ڈیزائن‘ خوبصورت وضع‘ شاندار خدمات ‘مارکیٹ کے بارے میں گہرے علم اور مکمل احتیاط اور ذمہ داری سے کئے گئے تجزیوں کی بدولت اس پورٹل کو بھر پور عوامی پذیرائی حاصل ہوتی ہے جس کا واضح ثبوت اس پورٹل پر ماہانہ تیرہ لاکھ وزٹس ہیں۔ Zameen.comکے ساتھ 6600رئیل اسٹیٹ ایجنسیز کام کر رہی ہیں۔ادارے کے لاہور ، کراچی ، اسلام آباد ، پشاور، گوجرانوالہ، فیصل آباد میں باقاعدہ دفاتر ہیں جب کہ دیگر 10شہروں میں ذیلی دفاتر بھی موجو دہیں۔Zameen.com کے دو بین الاقوامی دفاتر لندن اور دبئی میں بھی قائم ہیں ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار