سپر یم کورٹ کا پنجاب میں 20ستمبر کو بلدیاتی انتخابات کروانے کا حکم آئین وقانون اور جمہو ریت کی فتح ہے‘میاں محمو دالر شید،

پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات کے میدان میں (ن) لیگ کا مقابلہ کر نے کیلئے تیار ہیں انکو عبر تناک شکست دینگے‘ اپو زیشن لیڈر پنجا ب

منگل 10 مارچ 2015 18:57

لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو دالر شید نے کہا ہے کہ سپر یم کورٹ کا پنجاب میں 20ستمبر کو بلدیاتی انتخابات کروانے کا حکم آئین وقانون اور جمہو ریت کی فتح ہے ‘تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات کے میدان میں لاہور سمیت پورے پنجاب میں (ن) لیگ کا مقابلہ کر نے کیلئے تیار ہیں انکو عبر تناک شکست دیں گے ۔

منگل کے روز سپر یم کورٹ کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالر شید نے کہا کہ ہم تو پہلے دن سے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا مطالبہ کرتے رہے ہیں مگر (ن) لیگ اپنی عبر ت ناک شکست کے خوف سے بلدیاتی انتخابات سے بھاگتی رہی ہے مگر اب سپر یم کورٹ نے فیصلہ دیکر نہ صرف آئین وقانون بلکہ عوامی امنگوں کی بھی تر جمانی کی ہے اور اس سے ملک میں جمہو ریت مضبوط ہو گی اور عوام کواپنے مسائل کے حل کیلئے ددبدر کی ٹھوکریں نہیں کھانا پڑ یں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور سمیت پورے پنجاب کے عوام تحر یک انصاف کیساتھ ہیں اور ہم بلدیاتی انتخابات کے میدان میں مخالفین کو عبر تناک شکست دیں گے ‘حکمرانوں نے عوام کے ساتھ جھو ٹ پہ جھو ٹ بو ل کر جوظلم اور نا انصافی کی ہے وہ پوری قوم کے سامنے ہیں او ر بلدیاتی انتخابات میں عوام (ن) لیگ کے امیدواروں کو نشانہ عبر ت بنادیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں