پنجابی فلموں کا سنہری دوراب کبھی واپس نہیں آسکتا ،ماہ نور ،

ماضی کی روایتی فلموں میں کردار نگاری اورپاکستانی تہذیب و ثقافت کا بڑا خیال رکھا جاتاتھا

منگل 10 مارچ 2015 23:37

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء ) نامورماڈل و اداکارہ ماہ نور نے کہا ہے کہ پنجابی فلموں کا سنہری دوراب کبھی واپس نہیں آسکتا ،ماضی کی روایتی فلموں میں کردار نگاری اورپاکستانی تہذیب و ثقافت کا بڑا خیال رکھا جاتاتھا ۔

(جاری ہے)

آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ک سلطان راہی مرحوم کی اچانک وفات کے باعث پنجابی فلموں کا سورج غروب ہوچکا ہے ، دور حاضر کی فلموں میں کہانی نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی ، بے شمار اداکار فلموں کی حالت زار کو دیکھتے ہوئے فلموں سے کنارہ کشی اختیار کرچکے ہیں انہوں نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ پاکستان میں بننے والے اسٹیج ڈرامے پوری دنیا میں اپنی مثا ل رکھتے ہیں ان کو دوسرے ملکوں مین بھرپور پزیرائی ملتی ہے اس لئے میری پوری توجہ ماڈلنگ اور اسٹیج ڈراموں کی طرف ہے اگر کسی فلم میں اچھا رول ملاتو قبول کروں گی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں