وزیراعلیٰ کا پنجاب بھر میں ناجائز منافع خوروں ، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کا حکم

بدھ 11 مارچ 2015 13:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے صوبے بھر میں ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاون کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ناجائز منافع خوری یا ذخیرہ اندوزی کی آڑ میں کسی کو عوام کے استحصال کی اجازت نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

لاہور میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہاکہ صوبے کے عوام کا مفاد سب سے زیادہ عزیز ہے اور اشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ قیمتوں پر فروخت ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے فوائد عام آدمی تک منتقل کرنے کیلئے صوبہ بھر کی انتظامی مشینری فعال کردار ادا کرے اور ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف تمام ضروری انتظامی اقدامات اٹھائے جائیں۔ وزیر اعلیٰ نے عوام کو مقرر کردہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فروخت یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں