پاکستانی فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے دعا ہی کی جا سکتی ہے ‘اداکارہ ریشم

بدھ 11 مارچ 2015 14:10

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے دعا ہی کی جا سکتی ہے ‘اداکارہ ریشم

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) معروف اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی بہترین کیلئے دعا ہی کی جا سکتی ہے کیونکہ حکومت فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے تیار ہے اور نہ ہی کوئی سرمایہ کار سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے‘ بھارت فلم انڈسٹری کا مقابلہ کرنے کیلئے نہ صرف معیاری فلمیں ضروری ہیں بلکہ حکومت پاکستان کو بھی فلم انڈسٹری کیلئے اربوں روپے کے فنڈز دینا ہوں گے۔

(جاری ہے)

”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ریشم نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے حالات اور اسٹوڈیوز میں ویرانیاں دیکھ کردل کو انتہائی افسوس ہوتا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ فلم انڈسٹری کو اس حالات تک پہنچانے میں جہاں فلم انڈسٹری سے وابستہ مختلف لوگ ہیں وہیں حکومت بھی اس کی ذمہ دار ہے کیونکہ کئی بار کی یقین دہانیوں کے باوجود حکومت نے فلم انڈسٹری کیلئے کچھ نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں