لاہورہائیکورٹ نے وفاقی عدالتوں کے ملازمین کو جوڈیشل الاونس دینے کے فیصلے پر دس روز میں عمل درآمد کا حکم دیدیا

بدھ 11 مارچ 2015 19:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) لاہورہائیکورٹ نے وفاقی عدالتوں کے ملازمین کو جوڈیشل الاؤنس دینے کے فیصلے پر دس روز میں عمل درآمد کا حکم دیدیا ۔

(جاری ہے)

عدالت کے روبرو وفاقی عدالتوں کے ملازمین کو جوڈیشل الاونس نہ دینے کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران ایڈووکیٹ آفتاب باجوہ نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ نے حکومت کی درخواست پر حکم امتناعی جاری نہیں کیا صرف نوٹس جاری کیا تھا جس پر جسٹس خالد محمود خاں نے کہا کہ حکومت نے عدالت سے غلط بیانی کی ہے اراکین اسمبلی کے بچوں پر ہزاروں ڈالر خرچ ہوسکتے ہیں تو عدلیہ ملازمین پر کیوں نہیں فاضل عدالت نے وفا قی عدالتوں کے ملازمین کو جوڈیشل الاونس دینے کے فیصلے پر دس روز میں عمل درآمد کروانے اور عدالت کو آگاہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں