لاہورہائیکورٹ نے 5کروڑ 20لاکھ روپے کی گیس چوری کرنیوالے ملزم کی ضمانت منسوخ کردی

بدھ 11 مارچ 2015 23:36

لاہورہائیکورٹ نے 5کروڑ 20لاکھ روپے کی گیس چوری کرنیوالے ملزم کی ضمانت منسوخ کردی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) لاہورہائیکورٹ نے 5کروڑ 20لاکھ روپے کی گیس چوری کرنیوالے ملزم کی ضمانت منسوخ کردی ۔

(جاری ہے)

لاہورہائیکورٹ میں پنجاب حکومت کی طرف سے ایڈیشنل پراسکیوٹرجنرل پنجاب عبدالصمد نے دائر اپیل میں موقف اختیارکیاتھاکہ ملزم ریاض نے سی این جی پمپ پر میٹر ٹمپرنگ کرکے گیس چوری کی ملزم پر 5کروڑ20لاکھ روپے گیس چوری کا الزام ہے ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس ضمانت منظور کی ملزم ریاض نے بتایاکہ الزام بے بنیاد ہے پولیس کے پاس کوئی ثبوت بھی نہیں عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد ملزم ریاض کی ضمانت منسوخ کرکے گرفتار کرنے کاحکم د یتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ قومی اداروں کو نقصان پہنچانے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں