علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے ایف آئی اے کے چار افسران کو گرفتار کرلیا گیا

بدھ 11 مارچ 2015 23:36

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے ایف آئی اے کے چار افسران کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے ایف آئی اے کے چار افسران کو گرفتار کرلیا گیا، جن کے چہروں کو کپڑوں سے ڈھانپ کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، ایف آئی اے کے چاروں افسران کی گرفتاری قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں اس وقت عمل میں آئی جب ایف آئی اے کے چاروں افسران ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل بعض افراد کو بیرون ملک فرار کروانے کی کوشش کررہے تھے تاہم گرفتار کیے گئے ایف آئی اے کے افسران کے نام نہیں بتائے گئے جبکہ ان افسران میں ایف آئی اے کاشفٹ انچارج بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں