شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے خواتین کے حقوق کا تحفظ اور انہیں با اختیار بنانے کیلئے جو انقلابی اقدامات کئے ہیں‘ ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی‘ ثمینہ نذیر
جمعرات 12 مارچ 2015 21:24
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) فلاحی ادارے پودا (PODA)کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ثمینہ نذیر نے پنجاب اسمبلی میں قانونی اصلاحات کے ذریعے پانچ قوانین کو منسوخ کر کے خواتین کو با اختیار بنانے کے بل کی منظوری پر پنجاب حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت خواتین کے حقوق کا تحفظ اور انہیں با اختیار بنانے کیلئے جو انقلابی اقدامات کیے ہیں ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے جو قانونی اصلاحات کی ہیں ان سے بے پناہ مسائل کا شکارخواتین کے حقوق کو تحفظ ملے گا اور پاکستان کے آئین میں عورتوں کے آئینی حقوق پر عمل درآمد کو یقینی بنانے اور آئین کے آرٹیکل 253کے نفاذ میں مدد ملے گی۔(جاری ہے)
پنجاب حکومت کا یہ مثبت اقدام عالمی سطح پر پاکستان میں عورتوں کے بارے میں پائے جانے والے تعصب کے تاثر کو ختم کرنے اور بچوں کے حقوق کے بارے میں اقوامِ متحدہ کے چارٹر پر عمل در آمد کی عکاسی کرتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ اصلاحاتی تبدیلیاں ،وراثتی قوانین ، بچوں کی شادی کی ممانعت، دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی کا تحریری اجازت نامہ جیسی اصلاحاتی تبدیلیاں عورتوں کو مضبوط بنائیں گی اور نکاح فارم کے مناسب انتظام کے ساتھ ساتھ شادیوں کا لازمی اندراج سے فیملی کورٹس کا کام بہتر ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ادارہ پودا(PODA) پنجاب گورنمنٹ خاص طور پر ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو قوانین کے فوری نفاذ کے لیے اپنی خدمات پیش کرتا ہے اور ہمارا ادارہ PODAعورتوں اورلڑکیوں کی حالت بہتر بنانے اور ان کے حقوق کی خلاف ورزیوں کے خاتمے کیلئے حکومتی تعاون کا منتظر ہے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
وزیراعلیٰ مریم نوازپولیس کے بعد اب ایلیٹ فورس کی وردی بھی پہنیں گی
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی