چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ شیخوپورہ کی ضلعی عدالتوں میں آئی ٹی ڈیٹا سنٹر کا افتتاح کل کریں گے

جمعرات 12 مارچ 2015 21:24

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ شیخوپورہ کی ضلعی عدالتوں میں آئی ٹی ڈیٹا سنٹر کا افتتاح کریں گے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس خواجہ امتیاز احمد مورخہ 14 مارچ بروز ہفتہ 12بجے دوپہرشیخوپورہ کی سیشن کورٹس میں آٹومیشن پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔اس پروجیکٹ کے تحت شیخوپورہ کی ضلعی عدلیہ میں مقدمات کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کیلئے آٹومیٹڈ کیس مینجمنٹ اینڈ آئی ٹی ڈیٹا سنٹر قائم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

منصوبے کے پہلے مرحلے میں سیشن کورٹس کو آٹو میٹڈ سافٹ ویئر پر منتقل کی گیا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں ضلع کی تمام سول کورٹس کوبھی کمپیوٹرائزڈ کیا جائیگا۔اس موقع پر عدالت عالیہ کے نامزد چیف جسٹس مسٹر جسٹس منظور احمد ملک اور سینئر جج مسٹر جسٹس منصور علی شاہ بھی ہمراہ ہونگے۔قبل ازیں فاضل چیف جسٹس اور جج صاحبان صبح 10:30 بجے کالا شاہ کاکو میں پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کی زیر تعمیرعمارت کا دورہ کریں گے اور اس کے مکمل ہونے والے ایک بلاک کا افتتاح بھی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں