سینٹ ملک کا مقتدر ادارہ ہے‘ مولانا عبدالغفور حیدری وطن عزیز کی ترقی او رفلاح وبہبود میں اہم کردار ادا کریں گے‘ علامہ احمد لدھیانوی،

اس وقت وطن عزیز شدیدبحرانوں کا شکار ہے ،دہشت گردی اور کرپشن نے ملک کی بنیادی ہلاکررکھ دی ہیں‘ ڈاکٹر خادم حسین ڈھلوں

جمعرات 12 مارچ 2015 21:31

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی ،سیکرٹری جنرل ڈاکٹرخادم حسین ڈھلوں نے رضاربانی کوچیئرمین سینٹ اور مولانا عبدالغفورحیدری کو ڈپٹی چیئرمین سینٹ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی، سینٹ ملک کا مقتدر ادارہ ہے امید رکھتے ہیں کہ وطن عزیز کی ترقی اورفلاح وبہبود میں اہم کردار ادا کریں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ اس وقت وطن عزیز شدیدبحرانوں کا شکار ہے ،دہشت گردی اور کرپشن نے ملک کی بنیادی ہلاکررکھ دی ہیں،جے یو آئی ف وطن عزیز کی سیاست میں اہم کردار ادا کررہی ہے،سینٹ انتخابات میں مولانا فضل الرحمن کا کردار قابل تعریف ہے،جے یو آئی ف سے ڈپٹی چیئرمین کامنتخب ہونا دینی طبقات کے لیے خوش آئندہے،امید ہے کہ دینی طبقات میں پائی جانے والی مایوسی کے خاتمہ کے لیے مولانا فضل الرحمن اورمولاناعبدالغفور حیدری اہم کردار ادا کریں گے،آئین پاکستان اور انسانی حقوق سے متصادم قوانین کے خاتمہ میں ہم کردارادا کریں گے،وطن عزیزکو بنیادی آئینی ڈھانچے میں ڈھالنے کی کوشش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں