ریسکیو1122اورڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈیویلپمنٹ کے درمیان سکول سیفٹی تربیت کامعاہدہ،

اساتذہ کوزندگی بچانے والی مہارتوں جبکہ طلبہ کوسماجی ذمہ داری شہری بنانے کیلئے ضلعی سطح پر تربیت کی فراہمی پراتفاق

جمعرات 12 مارچ 2015 22:59

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) ڈائریکٹرجنرل پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122)ڈاکٹررضوان نصیراورڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈیویلپمنٹ ،پنجاب کے ڈائریکٹرپروگرام احسان بھٹہ نے ایک میمورنڈم آف انڈرسٹینڈنگ پردستخط کیے ہیں جس کے تحت پنجاب ایمرجنسی سروس ضلعی سطح پرسکول سیفٹی کی تربیت کے ساتھ ساتھ زندگی بچانے والی مہارتوں کی اساتذہ کوتربیت فراہم کرے گی۔

پہلے مرحلے میں ضلعی سطح پراساتذہ کوبطورماسٹرٹرینرتربیت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ تحصیل اورگاؤں کی سطح پراساتذہ کوتربیت فراہم کرسکیں۔ گزشتہ روز ڈی ایس ڈی آفس لاہورمیں پنجاب ایمرجنسی سروس کی ہیڈآف کمیونٹی سیفٹی ونگ کی سربراہ مس رقیہ بانوجاوید اورکورس کوارڈی نیٹرٹریننگ(DSD)مس حمیرہ صدیق نے اس یاداشت پربحیثیت فوکل پرسنزدستخط کیے گئے۔

(جاری ہے)

یاداشت کے مطابق پنجاب ایمرجنسی سروس پنجاب کے تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ ٹیچرزایجوکیٹرزکوبطورماسٹرٹرینرتربیت فراہم کرے گی جومزیدتحصیل اورگاؤں کی سطح پر اساتذہ کوزندگی بچانے والی مہارتوں کے حوالے سے تربیت دیں گے۔جواساتذہ بنیادی تربیت کے مراحل میں کوالیفائی کریں گے انہیں ٹریننگ آف ٹرینرزدی جائے گی۔معاہدے کی رو سے DSDبنیادی اورایڈوانس ٹریننگ کے دوران ریسکیو سٹاف کولاجسٹک سپورٹ فراہم کرے گی۔

مزید براں DSDطلبہ کوریسکیو سروس میں بطورولنٹیرزبھرتی کرے گی تاکہ ضلعی سطح پرکمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز ترتیب دی جاسکیں۔یہ تربیت یافتہ طلبہ ریسکیو سکاؤٹس کہلائیں گے اوراپنے اپنے اضلاع میں کمیونٹی کی سطح پرہونیوالی ایمرجنسیز میں ریسکیورز کے ہمراہ کام کریں گے۔ دونوں آرگنائزیشن دیرپاباہمی تعاون کے ذریعے سکول سیفٹی پروگرام کوکامیاب بنائیں گی اورریسکیو سٹاف اس حوالے سے سکول سیفٹی اور دیگراساتذہ کوفراہم کی جانے والی تربیت کومانیٹرکرے گا۔

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ڈی جی ریسکیوپنجاب ڈاکٹررضوان نصیر نے کہاکہ اساتذہ معاشرے میں طلبہ کے حقیقی اتالیق ہیں اس لیے وہ طلبہ کی بہترانداز میں کردارسازی کرسکتے ہیں تاکہ انہیں معاشرے میں ذمہ داری شہری بنایاجاسکے۔ کیونکہ کردارسازی کے ذریعے ہی ہم سماجی ذمہ دار، صحت مند،اورمحفوظ معاشروں کی تعمیرکرسکتے ہیں اورایسے ذمہ دارشہریوں کے ذریعے ہم روز بروز بڑھتی ہوئی ایمرجنسیز پرقابوپاسکتے ہیں۔احسان بھٹہ نے بھی اس موقع پرکہاکہ وہ اس نیک کام میں ریسکیو1122کے شانہ بشانہ کام کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں