جمعیت اہلحدیث پاکستان میں کوئی تبدیلی نہیں آ سکتی ،کیونکہ مجلس شوریٰ میں خاص ممبرز کو منتخب کیا جاتا ہے‘ علامہ زبیر احمد ظہیر

جمعرات 12 مارچ 2015 23:08

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے نائب امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مسلسل امیر پروفیسر ساجد میر اور ناظم اعلیٰ عبدالکریم ایک مرتبہ پھر اپنے عہدوں پر برقرار ہونگے۔

(جاری ہے)

مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان میں کوئی تبدیلی نہیں آ سکتی کیونکہ مجلس شوریٰ میں خاص ممبرز کو منتخب کیا جاتا ہے۔ ”اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء“ سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ مرکزی اجلاس مرکز میں نہ کرنا کسی حکمت عملی کا حصہ نہیں صرف رسمی کارروائی کرنی ہوتی ہے‘ وہ کہیں بھی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت کی بہتری اور مضبوطی کیلئے ہر فیصلہ قبول ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں