منافع کی آڑ میں عوام کے استحصال کی اجازت نہیں دیں گے ‘ خواجہ عمران نذیر،

وزیراعلی کی ہدایت پر صوبہ بھر میں اشیاء صرف کی مقررہ نرخ پر فروخت یقینی بنائی جائے گی ، ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں سے آہنی ہاتھ سے نمٹا جائے گا‘رکن پنجاب اسمبلی

جمعرات 12 مارچ 2015 23:35

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء ) رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کہاہے کہ منافع کی آڑ میں عوام کے استحصال کی اجازت نہیں دی جائے گی ، حکومت ناجائم منافع اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں سے آہنی ہاتھ سے نمٹے گی ۔ خواجہ عمران نذیر نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلی کی ہدایت پر صوبہ بھر میں اشیاء صرف کی مقررہ نرخ پر فروخت ہر صورت یقینی بنائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

عوام کا معاشی استحصال کرنے والوں کے خلاف تمام ضروری انتظامات اقدامات کئے جارہے ہیں ۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عام آدمی تک منتقل کرنے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کئے جائیں گے ۔خواجہ عمران نذیر نے کہاکہ وزیراعلی محمدشہبازشریف عام آدمی کو معاشی ریلیف دینے کیلئے اشیائے صرف کی مقررہ نرخ پر فروخت یقینی بنانے کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں