سرفراز نواز کے پی سی بی پر الزامات، محرکات کا پتہ چلا لیاگیا

جمعہ 13 مارچ 2015 11:52

سرفراز نواز کے پی سی بی پر الزامات، محرکات کا پتہ چلا لیاگیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں پر الزامات کیوں لگائے۔ الزامات کے اصل محرکات کا کھوج لگالیاگیا۔ بورڈ کی جانب سے تین مطالبات پورے نہ کرنے پر سرفراز نواز نے پی سی بی آفیشلز پر میچ فکسنگ کے الزامات لگانا شروع کر دیئے۔سرفرازنواز کے پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشلز پر الزامات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

سرفراز نواز نے بورڈسے تین مطالبات کیے جو پورے نہ ہونے پر سرفراز نے پی سی بی کے آفیشلز پر میچ فکسنگ کے الزامات لگانا شروع کر دیئے۔ سرفراز نواز نے بطور باوٴلنگ کنسلٹنٹ گزشتہ سال کے بتیس لاکھ کے کنٹریکٹ کو پچاس لاکھ تک بڑھانے کا مطالبہ کیا جو پورا نہ کیا گیا۔سابق ٹیسٹ کرکٹر نے راولپنڈی میں اپنی اکیڈمی کیلئے پی سی بی سے دس لاکھ روپے مانگے وہ بھی نہیں ملے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد سرفرازنوازنے پاکستان انڈر17کرکٹ ٹیم کے ساتھ دورہ انگلینڈ کا مطالبہ کیا۔ بطور باوٴلنگ کنسلٹنٹ ٹیم کے ہمراہ انگلینڈ جانے کے سرفرازنوازنیبورڈسے چار سو پاوٴنڈ یومیہ دینے کا کہا، بورڈ کی طرف سے کوئی بھی مطالبہ نہ ماننے پر سرفرازنوازنے پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی اور دیگر اعلٰی عہدیداروں پر میچ فکسنگ کے الزامات لگانا شروع کر دیئے۔بے بنیادالزامات پر پی سی بی نے سرفراز نوازکو قانونی نوٹس بھی بھجوا رکھا ہے۔ جس کا سرفراز نواز نے تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں