رینجرز کا ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپا مارنا درست اقدام ہے‘ سعدیہ سہیل رانا

جمعہ 13 مارچ 2015 13:02

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے ملک پر باری باری حکومت کرنے کے لئے معاہدے کر رکھے ہیں ،رینجرز کا ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپا مارنا درست اقدام ہے، کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی کو قانون سے بالاتر ہونے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے جو بھی وارداتوں میں ملوث ہو اُس کے خلاف بلاامتیاز کاروائی ہونی چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں امن و امان کی صورت حال بہت بگڑ چکی ہے پنجاب حکومت کو ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے لیکن حکمرانوں کی اس طرف کوئی توجہ نہیں لگتا ہے کہ امن و امان حکمرانوں کی ترجیحات میں شامل نہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں