پانچ سالوں میں موبائل اکاؤنٹس کی تعداد پانچ کروڑ تک بڑھ جائیگی،اسٹیٹ بینک

جمعہ 13 مارچ 2015 16:31

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پانچ سالوں میں موبائل اکاؤنٹس کی تعداد پانچ کروڑ تک بڑھ جائے گی۔

(جاری ہے)

مرکزی بینک کے مطابق ملک میں اس وقت پچاس لاکھ صارفین موبائل اکاؤنٹس کے ذریعے فنڈ ٹرانسفر، یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی ،مقامی ترسیلات، قرضوں کی ادائیگی کی سہولت سے استفادہ کررہے ہیں اور برانچ لیس بینکاری سے ماہانہ 125ارب کی ٹرانزیکشنز کی جارہی ہیں۔گورنر اسٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک کی معاونت سے پاکستان میں مالیاتی خدمات کا دائرہ کار وسیع کرنے کیلئے موثر حکمت عملی تیار کرلی ہے جس کے تحت آئندہ پانچ سال کے دوران موبائل اکاؤنٹس کی تعداد پانچ کروڑ تک بڑھا دی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں