پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گھی اور کوکنگ آئل کی نئے مقرر کردہ نرخوں پردستیابی کو یقینی بنائیں‘ ڈاکٹر فرخ جاوید
جمعہ 13 مارچ 2015 16:34
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا ہے کہ عوام کے مفادکا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے،صوبے کے 1250سے زائد پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گھی اور کوکنگ آئل کی نئے مقرر کردہ نرخوں پردستیابی کو یقینی بنائیں ،گھی اور تیل کی پیداواری لاگت اور عالمی منڈیوں میں پالم آئل کی قیمتوں میں 18سے 20فیصد کمی آئی ہے جس کا فائدہ صارفین کو ملنا چاہیے،حکومت نے تمام متعلقہ اداروں کو اختیارات دیے ہیں کہ ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے مجرمان کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائیں، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو تین سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا سامنا کرنا ہو گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں گھی اور ویجیٹیبل آئل کی مارکیٹ میں نئی قیمتوں پر دستیابی کے حوالے سے اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر ڈاکٹر فرخ جاوید نے محکمے کے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے زریعے پنجاب بھر میں نئی قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اورریاست و عوام کے مفادات کے خلاف جانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔
انہوں نے بتایا کہ گھی اور تیل کی پیداواری لاگت اور عالمی منڈیوں میں پالم آئل کی قیمتوں میں مرحلہ وار کمی کا فائدہ صارفین کو ملنا چاہیے۔ ڈاکٹر فرخ جاوید نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی ہے کہ اوورچارجنگ میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کیا جائے تاکہ عوام کو جلد از جلد ریلیف ملے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کے مفادات کے تحفظ اور انہیں ریلیف کی فراہمی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اس تمام عمل کی بذات خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں اور کسی سطح پر کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر پالم آئل، پٹرولیم مصنوعات اور دیگر خام مال کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود مل مالکان عوام کو ریلیف دینے کیلئے رضامند نہیں تو انہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہو گا۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
پنجاب بھر میں مختلف ٹریفک حادثات میں 596 افراد شدید زخمی ہو گئے
لاہور پریس کلب میں اقراء کلب کی ہفتہ وار نشست
تمام اضلاع اور تحصیلوں میں ڈرائیونگ سکول کے قیام کو یقینی بنایا جائی: مرزا فاران بیگ
خاتون اول ایران ڈاکٹر جمیلہ عالم الہدی کا ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا تاریخی دورہ
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات 24 سے 30 اپریل تک منایا جائیگا، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر
چوہدری قمر عباس پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر مقرر،نوٹیفکیشن جاری
رمضان کیلئے بنائے گئے صوبائی کنٹرول روم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم ..
پنجاب میں سرمایہ کاری پر چینی کمپنی کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، وزیر صنعت چوہدری شافع حسین
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ