بیساکھی تہوار کے انتظامات کو بہتر سے بہتر بنانا ہمارا مذہبی فریضہ ہے ‘صدیق الفاروق ،
گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب کی بارہ دری میں شیشے لگانے اور سٹیج کے اوپر مستقل شیڈ بنانے کی ہدایات جاری کیں‘چےئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ
جمعہ 13 مارچ 2015 19:12
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13مارچ۔2015ء)متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین محمد صدیق الفاروق نے بھارتی حکومت سے کہا ہے کہ و ہ اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے بھارت کی سر زمین پر سکھوں کے متفقہ نانک شاہی کیلنڈر کو متنازع بنانے کی ہر سازش کو ناکام بنائے ۔ یہ باتیں انہوں نے پردھان سردار شام سنگھ کی صدارت میں ہونے والے پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں ۔
اجلاس میں بیساکھی کے تہوار پر بھارت سمیت دنیا بھر سے آنیوالے یاتریوں کے استقبا ل اور انکے قیام،طعام سمیت کئی امور پر فیصلے کیے گئے۔صدیق الفاروق کا کہنا تھا کہ بیساکھی تہوار کے انتظامات کو بہتر سے بہتر بنانا ہمارا مذہبی فریضہ ہے اور اس سلسلہ میں گوردواروں کو تزین و آرائش سمیت دیگر ترقیاتی کام جاری ہیں۔(جاری ہے)
انکا مزید کہنا تھا کہ گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب کی بارہ دری میں شیشے لگانے اور سٹیج کے اوپر مستقل شیڈ بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
اسکے علاوہ گوردوارہ ڈیرھ صاحب لاہور، گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال اور گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں بندھک کمیٹی کیلئے دفاتر قائم کرنے اور عملہ رکھنے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ کمیٹی کے پردھان سردار شام سنگھ کا کہنا تھا کہ چیئرمین بورڈ صد یق الفاروق کے سکھ قوم کی فلاح و بہبود اور ہمارے گوردواروں کی خوبصورتی اور تعمیر و ترقی کیلئے کیے جانیوالے اقدامات قابل تعریف ہیں جبکہ دوسری طرف بھارت میں ہمارے نانک شاہی کیلنڈر میں جو تبدیلیاں کی گئی ہیں وہ ہمیں قابل قبول نہیں، کیونکہ یہ کیلنڈر 2003میں دربار صاحب اکال تخت آمرت سر انڈیا میں دنیا بھر کے سکھوں کے نمائندوں نے متفقہ طور پر منظور کیا تھا۔اجلاس میں سردار صاحب سنگھ، سردار رمیش سنگھ آروڑا،سردار بشن سنگھ، سردار گوپال سنگھ،سردار میندر سنگھ، سیکرٹری بورڈ خالد علی، ڈپٹی سیکرٹری اظہر سلہری، ڈپٹی سیکرٹری فراز عباس ،ایکسین محمد عارف بٹ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی، 4 اشیائے ضروریہ مہنگی، 18 سستی ہوئیں
لاہور میں اغوا ء برائے تاوان کی وارداتوں میں اضافہ ہونے لگا
نوجوان نسل کو منشیات کے لت سے محفوظ رکھنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن جاری
پنجاب پولیس میں آفیشئیٹنگ سے انسپکٹر رینک پر ریگولر کنفرم ہونے والے افسران کا نوٹیفکیشن جاری
رمضان المبارک کے تیسرے جمعتہ المبارک کے موقع پر صوبہ بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات
اینٹی کرپشن افسران روزانہ صبح کھلی کچہری لگائیں گے‘سہیل ظفر چٹھہ
سی پیک سمیت سرمایہ کاری منصوبوں پر کام کر رہے چینی و غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی ہماری اولین ذمہ داری ..
پنجاب کی جامعات میں سات اہم شعبوں پر قائم کنسورشیمز کی حتمی سفارشات رپورٹ کی صورت میں وزیر اعلی کو ارسال ..
لاہورہائیکورٹ ، عمران ریاض پرمقدمات کی تفصیلات کے لیے نیب سمیت دیگرفریقین کو نوٹسز جاری،جواب طلب
پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کے مقدمے میں چوہدری پرویز الہی و دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد ..
لاہورہائیکورٹ،عون چودھری کی این اے 128 سے کامیابی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم
خواجہ سلمان رفیق کا گنگارام ہسپتال کا دورہ، مدر اینڈ چائلڈ بلاک میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی، 4 اشیائے ضروریہ مہنگی، 18 سستی ہوئیں
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
لاہورہائیکورٹ،عون چودھری کی این اے 128 سے کامیابی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم
-
خواجہ سلمان رفیق کا گنگارام ہسپتال کا دورہ، مدر اینڈ چائلڈ بلاک میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 137 پوائنٹس کی کمی
-
وزیراعلی مریم نوازنے محمد نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دیدی ،5 لاکھ کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر 150 ارب کا قرضہ دیا جائیگا
-
پشاور بی آر ٹی کے کنٹریکٹر نے عالمی ثالثی عدالت میں حکومت کیخلاف 57 ارب روپے کا دعوی کردیا
-
نوازشریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پرسزا دینا غلطی تھی، ہمشیرہ بانی پی ٹی آئی
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی پیشرفت کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
-
ملکی معیشت کو بہتر بنانے کی راہ میں سیاسی و انتظامی دبا ئوکو برداشت نہیں کیا جائیگا، وزیراعظم