پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گھی اور کوکنگ آئل کی نئے مقرر کردہ نرخوں پردستیابی کو یقینی بنائیں‘ ڈاکٹر فرخ جاوید،
قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 3سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے‘وزیر زراعت، عوام اور ریاست کے مفادات کے خلاف جانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا‘اجلاس سے خطاب
جمعہ 13 مارچ 2015 19:25
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13مارچ۔2015ء)صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا ہے کہ عوام کے مفادکا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔صوبے کے 1250سے زائد پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گھی اور کوکنگ آئل کی نئے مقرر کردہ نرخوں پردستیابی کو یقینی بنائیں ۔انہوں نے بتایا کہ گھی اور تیل کی پیداواری لاگت اور عالمی منڈیوں میں پالم آئل کی قیمتوں میں 18سے 20فیصد کمی آئی ہے جس کا فائدہ صارفین کو ملنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے تمام متعلقہ اداروں کو اختیارات دیے ہیں کہ ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے مجرمان کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائیں۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو تین سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا سامنا کرنا ہو گا۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں اپنے دفتر میں گھی اور ویجیٹیبل آئل کی مارکیٹ میں نئی قیمتوں پر دستیابی کے حوالے سے اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر فرخ جاوید نے محکمے کے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے زریعے پنجاب بھر میں نئی قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اورریاست و عوام کے مفادات کے خلاف جانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔انہوں نے بتایا کہ گھی اور تیل کی پیداواری لاگت اور عالمی منڈیوں میں پالم آئل کی قیمتوں میں مرحلہ وار کمی کا فائدہ صارفین کو ملنا چاہیے۔ ڈاکٹر فرخ جاوید نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی ہے کہ اوورچارجنگ میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کیا جائے تاکہ عوام کو جلد از جلد ریلیف ملے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کے مفادات کے تحفظ اور انہیں ریلیف کی فراہمی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اس تمام عمل کی بذات خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں اور کسی سطح پر کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر پالم آئل، پٹرولیم مصنوعات اور دیگر خام مال کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود مل مالکان عوام کو ریلیف دینے کیلئے رضامند نہیں تو انہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہو گا۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ٹریفک حادثات میں دو نوجوان جاں بحق
شہر کے مختلف علاقوں سے خاتون سمیت 4 افراد کی لاشیں برآمد
وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر ڈرگ فری پنجاب مہم کامیابی سے جاری
آئی جی کا پولیس چیک پوسٹ حضرت عمر فاروق (جھنگی)کا دورہ
صحافی کیخلاف مقدمہ اوردھمکیاں دینے کی شدید مذمت
ظلم کے خلاف احتجاج کسانوں کا جمہوری حق ہی: عبدالعزیز عابد
ریلویز پولیس نے گمشدہ پرس ڈھونڈ کر مالک کے حوالے کر دیا
لاہور : دو گروپوں کے درمیان فائرنگ، راہگیر جاں بحق
پنجاب میں ٹیوب ویلز کی سولر پر منتقلی،50 فیصد تک سبسڈی دینے کا فیصلہ
صوبائی وزیر معدنیات پنجاب سردار شیر علی خان گورچانی کا یوم مزدور کے موقع پر خصوصی پیغام
مسجد اقصیٰ کے امام فرزند میمون اسد تمیمی کی قیادت میںفلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے اقصیٰ ریلی کا ..
قائمقام چیئرمین لیسکو سردار علی ایازصادق نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری