سول سوسائٹی کے رہنماؤں کا ہر ماہ 16تاریخ کو سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں یوم احتجاج منانے کا اعلان

جمعہ 13 مارچ 2015 19:50

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13مارچ۔2015ء) سول سوسائٹی کے رہنماؤں نے ہر ماہ 16تاریخ کو سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں یوم احتجاج منانے کا اعلان‘اس سلسلے میں 16تاریخ کو پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہر کیا جائے گا ،سوتھ ایشیاء پاٹنر شپ کے رہنما عرفان مفتی نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے 20نکات میں سے تین اہم ترین نکات نکال دیے گئے ہیں جن میں کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی،دینی مدارس کی رجسٹریشن اور افغان مہاجرین کی واپسی ،ان نکات کے نکالنے پر سول سوسائٹی کو شدید تحفظات ہیں ،وہ گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں جاوید پاشا،شازیہ،سعیدہ دیپ،شبنم سمیت دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کررہے تھے،مقررین نے مزید کہا حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہیں کررہی ہے اگر اس پر عمل درآمد نہیں کرنا تھا تو اس کو بنانے کی کیا ضرورت تھی اگر حکومت دہشتگردوں کا خاتمہ کرنا چاہتی ہے تو عملی طور اقدامات کرے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں