تحریک انصاف مینارٹی ونگ پنجاب کی صدر و ایم پی اے شنیلاروتھ کا مریدکے اور سیالکوٹ کا تنظیمی دورہ

جمعہ 13 مارچ 2015 21:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13مارچ۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف مینارٹی ونگ پنجاب کی صدر و ایم پی اے شنیلاروتھ نے مریدکے اور سیالکوٹ کا تنظیمی دورہ کیا ، سیالکوٹ کے دورے کے موقع پر مینارٹی ونگ کے تحصیل کے عہدیداروں کو نوٹیفیکشن دینے کی تقریب میں شرکت کی اور تحصیل سیالکوٹ کے صدر شنیل ارشد سمیت دیگر عہدیداران میں نوٹیفیکشن تقسیم کئے ، شنیلا روتھ نے عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہ تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جس نے اقلیتوں کے مسائل کے حل کے لئے ہر فورم پر آواز بلندکی ہے میں مسیحی برادری کو یقین دلاتی ہوں کہ تحریک انصاف آپ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کسی صورت بھی مسیحی برادری کو تنہا ء نہیں چھوڑیں گے بلکہ ان کے حقوق ان کو دلا کر رہیں گے، مسیحی برادری کی نظریں عمران خان پر لگی ہوئی ہیں انہیں مایوس نہیں ہونے دیں گے،عمران خان پوری قوم کے لئے مسیحا ہیں ان کی دیانتدار قیادت میں ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالا جا سکتا ہے،پنجاب پولیس اور طالبان کی دہشت گردی میں کوئی فرق نہیں ، لاہور میں پولیس تشدد سے زبیرمسیح کی ہلاکت پنجاب کے حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے اور زبیرمسیح کے قتل میں ملوث پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے، اقلتیں عدم تحفظ شکار ہیں اور ان کی جان ومال کا تحفظ کرنے والا کوئی نہیں، زبیرمسیح کا قتل پنجاب حکومت اور پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، جبکہ سمڑیال میں سالانہ امتحا ن میں پاس ہونے والے مسیح بچے اور بچیوں میں انعامات تقسیم کئے اور مریدکے میں بشپ مرکز سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ،اس موقع پر تحریک انصاف پنجاب کے فنانس سیکرٹری عمر فاروق مائر، جاوید گل، جان محبوب ، نوشین شہزاد، آصف گل ، خاور گل، عثمان گل سمیت بڑی تعداد میں تحریک انصاف کے عہدیداران و کارکنان موجود تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں