لاہور، شالیمار کے علاقہ سے 17روز قبل لاپتہ ہونیوالے 28سالہ نوجوان کا تاحال پتہ نہیں چل سکا

جمعہ 13 مارچ 2015 21:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13مارچ۔2015ء) شالیمار کے علاقہ سے 17روز قبل لاپتہ ہونے والے 28سالہ نوجوان کا تاحال پتہ نہیں چل سکا۔کسی نے امجد کواغواء کر لیا ہے لواحقین کا الزام۔لاپتہ شخص امجد کے بھائی ریاست نے بتایا کہ اس کا بھائی 28سالہ امجد مقامی فیکٹری میں سیلز مین کا کام کرتا تھا۔

(جاری ہے)

17روز قبل وہ گھر سے کام کے لیے گیا اور اس نے بتایا کہ وہ شیخوپورہ جا رہا ہے لیکن گھر واپس نہیں آیا جبکہ فیکٹری والوں کا کہنا ہے کہ امجد فیکٹری اس روز کام کے لیے نہیں آیا ۔

اس نے بتایا کہ ہم نے تمام رشتہ داروں ،ہسپتالوں اور دیگر جگہوں پر پتہ کیا لیکن تاحال امجد کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔انہوں نے الزام لگایا کہ کسی نے امجد کو اغواء کر لیا ہے جبکہ پولیس نے اس حوالے سے دخواست تو لے لی ہے لیکن تاحال اس کو بازیاب کرنے کے لیے کوئی خاطر خواہ کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں